لکھنؤ،31؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیریوگی آدتیہ ناتھ کے کاس گنج میں فرقہ وارانہ تشدد میں شامل افراد سے سختی سے نمٹنے کے اعلان کے ایک دن بعدسیکورٹی فورسز نے حساس علاقوں میں گشت بڑھا دی اور تشدد سے خوفزدہ لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی۔حکام نے بتایا کہ کاس گنج ضلع کی سرحد پر ایٹا کے مرچاہی علاقے میں کانگریس وفد کو روک دیا گیا۔ قانون نظام کاحوالہ دے کرانہیں وہاں جانے سے روک دیاگیا۔کاس گنج ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے کانگریس وفدکو اجازت سے انکار کر دیا،وہ کہتے ہیں کہ بحران والے علاقے میں جا نے سے حالات اورخراب ہوسکتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ کاس کنج میں کشیدگی ہے لیکن صورتحال قابو میں ہے۔ تشددمیں ایک جوان ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کوکاس گنج میں تشددپر مرکز نے رپورٹ طلب کی ہے، رپورٹ تیارہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کی رپورٹ بھیج رہے ہیں، امن بحالی کے لئے کام کئے گئے ہیں۔ رپورٹ مرکزی وزارت کو بھیجی جائے گی۔شہر میں پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے، ریپڈ ایکشن فورس(آراے ایف) اور پی سی اے کے نوجوان صورت حال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔